ایسے افراد جو بوسٹر ڈوز کے اہل نہیں ہوتے ان پر سفری پابندی کے لیے بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم انہیں سفر سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک آٹھ ماہ قبل لگائی تھی ایسے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے۔
بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے افراد کسی سرکاری یا نجی ادارے کے علاوہ مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نہیں جا سکیں گے۔
سعودی وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی خوراک سعودی عرب میں لگوائی ہے۔ انہیں سعودی عرب میں داخلے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔۔ جبکہ ایسے افراد جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگائی وہ سعودی عرب آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ کریں گے ۔ ایسے افراد کو سعودی عرب داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا جبکہ قرنطینہ کے پانچویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کیا جائے گا۔۔
ایسے افراد جو بوسٹر ڈوز کے اہل نہیں ہوتے ان پر سفری پابندی کے لیے بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم انہیں سفر سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔