کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی ملاقات میں بیٹھک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’کسی غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔