ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون کی لت کی سب سے زیادہ شرح والے ممالک میں برطانیہ ٹاپ 10 میں بھی نہیں ہے۔
میک گل یونیورسٹی کے محققین نے 2014 اور 2020 کے درمیان دنیا کے 24 ممالک کے تقریباً 34 ہزار شرکاء سے اسمارٹ فون کے استعمال سے متعلق ڈیٹا کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق چین، سعودی عرب اور ملائیشیا میں اسمارٹ فون کے استعمال کی شرح سب سے زیادہ تھی جب کہ جرمنی اور فرانس میں سب سے کم استعمال کیا جاتا ہ
حیرت انگیز طور پر برطانیہ 24 ممالک میں سے صرف 16 ویں نمبر پر ہے، جب کہ امریکا 18 ویں نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا 12 ویں نمبر پر اور جاپان 15 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی ملکیت بڑھ رہی ہے میک گل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق چین میں اسمارٹ فون کے استعمال کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ مطالعہ مونٹریال کینیڈا میں میک گل یونیورسٹی کے محققین نے کیا تھا اور یہ جرنل کمپیوٹرز ان ہیومن بیہیوئیر میں شائع ہوا تھا۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے نوجوان بالغوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسمارٹ فون کے مسائل کے استعمال کا میٹا تجزیہ کیا’۔
مطالعہ کے لیے ٹیم نے نوعمروں اور نوجوان بالغوں کے فون کے استعمال کے بارے میں پہلے شائع شدہ 81 مطالعات کو دیکھا، یہ سب اسمارٹ فون ایڈکشن اسکیل پر مبنی تھے۔