امریکی کمپنی نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرا دیا ہے، جسے آئی فون ایس ای تھری کا نام دیا گیا ہے۔
آئی فون ایس ای تھری کی چیدہ چیدہ خصوصیات
نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔
فرنٹ اور عقبی حصے پر مضبوط گلاس کے ساتھ 4.7 انچ اسکرین نصب
تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے، بالکل یہی چپ سیٹ ایپل نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال کیا تھا۔
یہ چپ سیٹ آئی فون 13 سیریز میں کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے گیمنگ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔
نئے موبائل فون کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
بارہ میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ تمام تر جزئیات کے ساتھ عکس بندی کے لیے اسمارٹ ایچ ڈی اور ڈیپ فیوژن آپٹیمائزیشن
فور کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے، اس کے علاوہ اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
مڈنائٹ بلیو، اسٹار لائٹ وائٹ اور پراڈکٹ ریڈ رنگ اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی عطا کرتے ہیں۔
قیمت پاکستانی کرنسی میں
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں اسٹیو جابز تھیٹرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں آئی فون ایس ای کے نام سے پیش کیے گئے اس فائیو جی فون کی قیمت 429 ڈالر( 76 ہزار پاکستانی) رکھی گئی ہے، جوکہ موجود ایس ای ماڈل سےصرف 30 ڈالر زائد ہے۔