Site icon Soluxionz

پانی کے فوائد/ہمارے جسم کو پانی کی کتنی ضرورت ہے ؟

the best time to drink water|how many water required in our body|پانی پینےکا صحیح وقت اوراسکےاثرات

نہار منہ گرم پانی پینے کے نمایاں فوائد درجہ ذیل ہیں

صبح اٹھنے کے بعد اور ناشتے سے قبل گرم پانی پینے سے شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن ہے۔

اپنے دن کا آغاز گرم پانی سے کریں

طبی ماہرین کہتے ہیں انسان اگر اپنے دن کا آغاز 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرے تو اس کے جسم میں پانی کی کمی دور ہوجائے گی، صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کے بجائے پانی کو توجیح دینا چاہیے۔

اضافی چربی سے چھٹکارا

نہار منہ گرم پانی موٹاپے سے چھٹکارا دلاتا ہے، جسم میں موجود اضافی چربی مرحلہ وار گھٹتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ انسان اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس بھی کرسکتا ہے۔

جسم میں طاقت کا ذریعہ

نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم(غذا کو طاقت میں تبدیل کرنے کا مرحلہ) کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، اس طرح انسانی صحت بھی مستحکم رہتی ہے۔

دماغ کے لیے فائدہ مند

گرم پانی انسانی دماغ کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے، لہذا صبح سویرے 4 سے 6 گلاس پیئیں۔

مضر صحت مادوں کا صفایا

رات کی نیند کے دوران جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے، یوں کہہ لیں کہ جسم اپنے آپ خود کو ٹھیک کرتا ہے، نیند کے دوران زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں صبح نیم گرم پانی مضر صحت مادوں کو ختم کر دیتا ہے۔

تناؤ کا خاتمہ ممکن

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں یہ عادت اس طرح کے تناؤ کا خاتمہ کردے گی، یہ جسم میں موجود مرکزی اور اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے، دودھ میں گرم پانی ملا کر پینے سے بھی اچھے نتائج آتے ہیں۔

Exit mobile version