Site icon Soluxionz

واٹس ایپ پر دل بھیجنے والوں کولاکھوں کا جرمانہ اور سزا ہوگی

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشن کی جانب سے آئے روز صارفین کیلئے نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں لیکن سعودی عرب نے دل والے لوگو تو بہت دور کی بات دل نما ایموجیز بھیجنے پر سخت پابندی لگادی ہے۔

 ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن  نےبتایا کہ  سعودی قوانین کے تحت اگر اس ایموجی کو بھیجنے والا  شخص  قصور وار پایا گیا تو اس  صورت میں  اسے ایک لاکھ ریال (46 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)کے ساتھ 2 سے 5 سال تک  قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

سعودی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنا ہراسانی کے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے، اگر موصول ہونے والے صارف کی جانب سے ایموجی بھیجنے والے صارف کے خلاف کارروائی کا کہا جائے تو آن لائن چیٹس کے دوران ایموجی اور تصاویر کا استعمال آن لائن ہراسانی کے جرم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے واٹس  ایپ استعمال کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی صارف کی اجازت یا رضامندی کے بغیر کسی کے ساتھ نامناسب گفتگو سے گریز کرے کیوں کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک لاکھ ریال کے جرمانے سمیت ایک سال سے دو سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرم دوبارہ کیے جانے کی صورت جرمانہ 3 لاکھ ریال اور سزا 5 سال تک بڑھ سکتی ہے۔

Exit mobile version