Soluxionz

وائی فائی کی اسپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ کریں

وائی فائی انٹرنیٹ کی سست رفتار سے ہر کوئی پریشان ہوجاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے براؤسنگ بہت آہستہ ہوجاتی ہے جبکہ ایک میسج بھجنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اس سے بچنے کے لیے کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتاتے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی اسپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ  ہوجائے گا۔

روٹر کو پرفیکٹ اسپاٹ پر رکھنا

روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کا درمیانی حصہ  ہوتا ہے جہاں اسے کسی میز یا شیلف پر اور  دیواروں سے دور رکھیں  کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔

ایک اور روٹر لے لیں

دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

پاس ورڈ کا استعمال

اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا غیر ضروری ڈیوائسز کے کنیکٹ ہونے سے بچنے  کے لیے  پاس ورڈ کا استعمال کریں۔

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا

روٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ  بلیوٹوتھ اسپیکر زبھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔

سگنل بوسٹر حاصل کریں

سگنل بوسٹر کی مد سے آپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

روٹر کو ری بوٹ کریں

روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

Exit mobile version